دھمکیاں دیں، الیکشن کمیشن کو منشی کہا: فواد چودھری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات منظر عام 

دھمکیاں دیں، الیکشن کمیشن کو منشی کہا: فواد چودھری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات منظر عام 
سورس: File

اسلام آباد: تحریک انصاف کے زیر حراست ترجمان فواد چودھری کے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔ فواد چودھری کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق فواد چودھری پر مقدمہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں تحریر ہے کہ فواد چودھری نے کہا الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہوگئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے۔فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حکومت میں شامل لوگوں اور ان کے گھروالوں کوان کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے۔

ایف آئی آر میں مزید تحریر ہے کہ فواد نے کہا ہے الیکشن کمیشن، ان کے ممبران، ان کے خاندانوں کو وارن کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے فواد چودھری کو رات گئے لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا ۔ پولیس فواد چودھری کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوگئی ۔