این اے 249 کراچی: مفتاح اسماعیل پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہوں گے

این اے 249 کراچی: مفتاح اسماعیل پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہوں گے
کیپشن: این اے 249 کراچی: مفتاح اسماعیل پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہوں گے
سورس: فائل فوٹو

کراچی:مسلم لیگ ن نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے لئے امیدوار نامزد کردیا،زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔مفتاح اسماعیل پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہونگے۔

این اے 249 پر 2018 میں سابق وزیراعلی شہباز شریف اور فیصل واوڈا مد مقابل تھے۔سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا این اے 249 پر کامیاب ہو کر رکن قومی اسمبلی بنے تھےفیصل واوڈا کے سینیٹر منتخب ہونے سے حلقہ این اے 249 خالی ہوا ہے۔

واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے 2018ء میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا تھا۔انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں غیر ملکی شہریت چھوڑ دی جبکہ شہریت انہوں نے بعد میں چھوڑی تھی۔ ان پر جھوٹ بولنے پر نااہلی کی تلوار لٹکی ہوئی تھی جس پر انہوں نے ایم این اے کی سیٹ چھوڑ کر سینیٹر بننے کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ روز فیصل واوڈا نااہلی کیس کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھاجس میں کہا گیا تھا کہ فیصل واوڈا کا بیان حلفی جھوٹا ہے اور وہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں تھے۔ اب الیکشن کمیشن تحقیقات کرکے انہیں سینیٹر کی حیثیت سے بھی نااہل کرسکتا ہے۔