کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ
کیپشن: کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ
سورس: file

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے ۔این سی او سی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں کوروناسےمزید  64 افرادانتقال کرگئے۔

24 گھنٹے میں کورونا کے  1 ہزار519نئے کیسزسامنے آئے ۔24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.7فیصد رہی۔ ملک میں 24گھنٹوں میں کورونا کے 40 ہزار473 ٹیسٹ کیے گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 64 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد13 ہزار76 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار480 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ سندھ میں 4 ہزار 388، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار96، اسلام آباد میں 503 ، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 307 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 
گزشتہ 24 گھنٹے میں  987 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے اس طرح صحت یاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 242 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں اس وقت کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 17 ہزار117 ہے، جن میں سے 1559 مصدقہ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔